ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے تہران کے دورے پر آئے ہوئے ازبک پارلیمنٹ کے اسپیکر نورالدین جان اسماعیل اف سے ملاقات میں کہا کہ ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں ہماری ترجیح خاص طور پر اقتصادی، نقل و حمل، سیاحت اور مواصلاتی شعبہ جات سے متعلق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے ہم منصب ازبک پارلیمنٹ کے اسپیکر نورالدین جان اسماعیل اف کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کے پیش نظر کہ جس میں ہمسایہ اور خطے کے ممالک بالخصوص اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کو ترجیح دی گئی ہے، لہٰذا ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں ہمارے تعامل کا ایک اہم محور سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبے ہیں۔

قالیباف نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ازبکستان کے ساتھ اقتصادی، نقل و حمل اور ٹرانزٹ تعلقات کی ترقی میں اچھے اور سازگار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں ہماری ترجیح خاص طور پر اقتصادی، نقل و حمل، سیاحت اور مواصلاتی شعبہ جات سے متعلق ہے، تاہم ان شعبوں میں ثقافتی تبادلے اور تعلقات کی ترقی کے خواہاں ہیں۔

ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے افغانستان کے ساتھ دونوں ممالک کی ہمسائیگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نورالدین جان اسماعیل اف کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے کی طویل ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سے ایک افغانستان کا مسئلہ بھی تھا، ہم تعاون کو فروغ دینے اور اپنے نقطۂ نظر کو افغان عوام اور مختلف قوموں کی موجودگی میں وہاں ایک قومی حکومت کی تشکیل کیلئے قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ان دوروں سے یقیناً دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف نے ازبک پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کی ترقی میں دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ تہران اور تاشکند کے درمیان معاہدوں کو دونوں ملکوں کی پارلیمانوں میں جلد منظور کرانا ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور ازبکستان کے درمیان علاقائی تعاون کیلئے علاقائی، ایشیائی، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اجلاسوں کا انعقاد ضروری ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان نظریات، مؤقف اور نقطۂ نظر کی ہم آہنگی سے حاصل ہوں گے۔

لیبلز