مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور «عبداللطیف رشید» کے مابین آج ایک اہم ملاقات ہو گی جس میں دونوں رہنما ایران اور عراق کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
«عبداللطیف رشید» کے تہران کے دورے کا مقصد ایران اور عراق کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔
عراقی صدر اس دورے کے دوران ایرانی اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔