مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مشاورت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے لبنان کی اندرونی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران لبنان کا خیر خواہ ملک ہے۔ ہم تمام لبنانی جماعتوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ صدر کے انتخاب میں تیزی لائیں اور خطے کے اس اہم ملک کی سیاسی صورتحال کو درست کریں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنانی حکام سمیت اس ملک کی سیاسی جماعتوں اور لبنانی تمام علاقوں کے پاس اپنے ملک کے صدر کے انتخاب کے سلسلے میں اتفاق رائے تک پہنچنے کیلئے ضروری صلاحیت اور اہلیت موجود ہے۔ ہم تمام لبنانی جماعتوں کے درمیان کسی بھی معاہدے کی حمایت کریں گے۔