اسلامی جمہوری ایران کے نائب صدر اور قزاقستان کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ملکوں باہمی تعلقات کو مضبوط اور توسیع دینے کے لئے باہمی مفاہمت کی پانچ یادداشتوں اور تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات کے بعد کھیل، کسٹم، سیاحت اور جوانوں کے امور میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیا گیا۔ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاہمتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ایران کے وزیر زراعت جب کہ قزاقستان کی جانب سے وزیر صنعت نے اقتصادی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیا۔ 

ورزش اور جوانوں کے امور میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کرنے میں ایرانی وزارت کھیل کے معاون اور قازقستان کے سفیر نے حصہ لیا۔ 

دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر ایرانی وزیر ثقافت کے معاون اور قازقستان کے سفیر نے دستخط کئے۔ اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امور اور کسٹم پر تعاون کی یادداشت پر ایرانی کسٹم کے سربراہ اور قازقستان کے سفیر نے دستخط کیے۔ 

دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مفاہمت نامے پر دونوں ممالک کی متعلقہ کمپنیوں کے منتظمین اعلی نے دستخط کیے۔