مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شام کے ہم منصب بشار الاسد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
اس موقع پر صدر رئیسی نے عالمی مقاومت کا مستقبل روشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم غاصب ریاست کی کمزوری اور مقاومت کے لئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے شام کی خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا حوصلے کے ساتھ مقابلہ ہی ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔
گفتگو کے دوران صدر بشار الاسد نے کہا کہ عالمی نظام بدل رہا ہے جس میں استکبار اور صہیونی ریاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ غاصب صہیونیوں کے مظالم دلیل ہیں کہ اسرائیل کا وجود خطرے سے دوچار ہے۔
انہوں نے غیر منصفانہ عالمی پابندیوں کے خلاف ایران کی استقامت کو دوسرے ممالک کے لئے بھی مشعل راہ قرار دیا۔ صہیونی معاشرے کا اندرونی سطح پر بحران سے دوچار ہونا فلسطینیوں کے عزم اور حوصلے کی دلیل ہے۔