ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر نے ترک نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ایران کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور علی اصغر خاجی نائب وزرائے خارجہ (ایران، روس، شام اور ترکی) کے چار فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے ایک وفد کی سربراہی میں ماسکو میں ہیں، تاہم انہوں نے ماسکو میں ترک نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی یے۔

ملاقات میں فریقین نے ہمسایہ ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں خاجی نے انقرہ اور دمشق کے درمیان موجودہ مسائل کے حل کیلئے سیاسی مذاکراتی عمل کو اختیار کرنے کی ضرورت کے حوالے سے ایران کے اصولی نقطۂ نظر پر تاکید کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ترک نائب وزیر خارجہ نے نیز شام کے مسئلے میں آستانہ عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔