مہر خبررساں ایجنسی نے نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے یمن کے سیاسی سپریم کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے یمن کے مسلمانوں اور حق کے راستے میں قدم اٹھانے والوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایران یمن کی ترقی اور پیشرفت کا خواہاں ہے۔
ماہ رمضان کو عبادت اور تہذیب و تزکیہ کا مہینہ قرار دیتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ اس مبارک مہینے کی معنویات اور قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں مسلمان ممالک کے سربراہوں کو چاہئے کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کریں۔