مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آذربائجان اور صہیونی ریاست اسرائیل کے درمیان معاہدے اور آذربائیجانی حکومت کے بے بنیاد الزام کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ آذربائجان اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس بیان کی وضاحت کرے جس میں ایران کے خلاف دونوں ممالک کے اتحاد کی تشکیل کی بات کی گئی ہے۔
آذربائیجانی ترجمان کا جواب دینے سے گریز اور ایران کے خلاف الزامات عائد کرنا ہمارے خدشات کو صحیح ثابت کرتا ہے۔
ناصر کنعانی نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی غاصب ریاست کی جانب سے مسلمان ممالک کی جانب دوستی کی پینگیں بڑھانے کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا اور اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنا ہے۔ آذربائجان کے مسلمان مرد اور خواتین کو چاہئے کہ دشمن صیہونیوں کے برے ارادوں سے ہوشیار رہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے آذربائجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایران آذربائیجانی رکن پارلیمان کے قتل میں ملوث ہے۔