خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نے چینی وزارت دفاع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حالیہ بحری مشقوں کے نتیجے میں تینوں ممالک کے مشترکہ فوجی آپریشنز کی صلاحیت بڑھ گئی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان تان کیفی نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں سمندری اور علاقائی امن و امان کے استحکام اور سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کریں گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چینی افواج ملکی سلامتی کے تحفظ، عالمی سلامتی کے منصوبوں پر عملدرامد اور بین الاقوامی تزویراتی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے روسی فوج کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ایران، روس اور چین کی مسلح افواج نے رواں مہینے میں پانچ روزہ بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا۔ شمالی بحر ہند میں ہونے والی مشقوں کے دوران تینوں ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی تھی۔ مشقوں میں سپاہ پاسداران سے تعلق رکھنے والے تیراکی اور فلائنگ پاسٹ کے خصوصی دستے بھی موجود تھے۔
اجراء کی تاریخ: 30 مارچ 2023 - 19:51
چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایران، روس اور چین کے درمیان حالیہ بحری مشقوں سے تینوں ممالک کے دفاعی اور مشترکہ ملٹری آپریشنز کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔