مہر خبررساں ایجنسی نے خبررساں ادارے رأی الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شیخ نعیم قاسم نے ٹوئٹر پر اسرائیل میں حالیہ فسادات اور نتن یاہو کی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی نابودی کا بیج اسی کے اندر ہی بو دیا گیا ہے۔ فلسطینی عوام کے صبر اور استقامت کے مقابلے میں بالاخر غاصب اسرائیل کی ناجائز ریاست فنا ہوجائے گی۔
انہوں نے دلیل کے طور پر قرآن کی اس آیت کو تحریر کیا ہے: «یُخْرِبُونَ بُیُوتَهُم بِأَیْدِیهِمْ وَأَیْدِی الْمُؤْمِنِینَ» وہ اپنے گھروں کو اپنے اور مؤمنین کے ہاتھوں سے خراب کرتے ہیں۔