فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شام میں امریکی فوجی اڈوں پر آج ہونے والے راکٹ حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز نے اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈوں پر آج ہونے والے راکٹ حملوں کے نتیجے میں امریکہ کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز نے اعلان کیا ہے کہ ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد جاری نہیں کی گئی ہے، تاہم زخمی فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فاکس نیوز نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ پینٹاگون شام میں اپنے اڈوں پر کئے جانے والے راکٹ حملوں کا جواب دینے کیلئے غور کر رہا ہے۔

امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا ہے جب اس سے قبل شام کے دیر الزور پر امریکی اتحاد کے حملوں کے بارے میں متضاد رپورٹیں شائع ہوئی تھیں۔