1402 ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا سالانہ خطاب کا حرم امام رضا(ع) کے غیر ملکی زائرین کے رواق(ہال) میں چار زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین امور کے سربراہ نے کہا کہ عید نوروز کی مناسبت سے آج 4 بجے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حرم امام رضا(ع) میں سالانہ خطاب فرمائیں گے جسے اردو،عربی،انگریزی اور آذری زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب کو سننے کے لئے غیرملکی زائرین کی رواق دارالرحمہ اور رواق غدیر کی جانب راہنمائی کی جائے گی جہاں پر وہ دوسرے زائرین کی طرح رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب کو سنیں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے بتایا کہ ’’شرف دیدار‘‘ کے عنوان سے انگریزی،عربی،آذری اور اردو زبانوں میں شعبہ ترجمہ کے ماہرین رہبرانقلاب اسلامی کے سالانہ خطاب کا براہ راست ترجمہ کریں گے۔