مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس کل بدھ کے روزپشاور میں منعقد ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقدہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اوقاف ہال ہی میں منعقد ہوگا ۔
دوسری جانب مقامی علماکی کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔ مرکزی، زونل اور مقامی کمیٹی ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی شہادتوں کی بنیاد پر 23 مارچ کو روزہ ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کریں گی۔