مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق رائٹرز نے "باخبر ذرائع" کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ صدر شی جن پنگ 20 سے 22 مارچ تک روس کا دورہ کریں گے۔اس سے قبل ستمبر 2022 میں چین کے صدر نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔
چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ روسی صدر کی درخواست پر وہاں جا رہے ہیں۔
ماسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیان میں بتایا گیا کہ اس دوران اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، مگر اس حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی۔