منگل کی رات الحشد الشعبی کے امدادی کارکن شام میں زلزلہ زدگان کی کچھ ہفتے مدد کے بعد بغداد واپس لوٹے جہاں کثیر تعداد میں عراقی عوام نے ان کا پرتباک استقبال کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کی رات عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے امدادی کارکن شام میں زلزلہ زدگان کی کئی ہفتوں پر محیط مدد اور امدادی سرگرمیوں کے بعد بغداد واپس لوٹے جہاں کثیر تعداد میں عراقی عوام نے ان کا پرتباک استقبال کی۔ 

الحشد الشعبی رضاکار فورس کے اہلکار جنہوں نے عراق میں داعشی دہشت گردوں کو شکست دینے میں نمایاں کردار ادا کیا، ان ابتدائی امدادی گروپس میں شامل تھے جو گزشتہ ماہ آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے شام پہنچے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بڑے زلزلے نے ترکیہ کے جنوبی علاقوں اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ اے ایف پی نے امریکی سیسمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی ترکیہ میں ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 تھی۔