مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے سربراہ جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے جعمے کے روز ایرانی فضائیہ کے کمانڈرز کی ایک کانفرنس میں کہا کہ الحمد للہ ایرانی فضائیہ میں ایک اور طاقتور شعبے کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی بڑھتی ہوئی ڈرون صلاحیت ملک کی دفاعی و فوجی طاقت میں اضافے کا باعث بنی ہے اور یہ طاقت ملکی اور مقامی ماہرین کی محنت کے مرہون منت ہے جس کے ہم فضائیہ مٰیں خدمات انجام دینے والے تمام ٹیکنکل عملے، ماہرین، دیگر کارکن اور خاص طور پر پائلٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جنرل موسوی نے یہ بھی کہا کہ کہ فوج، فضائیہ کی طاقت و صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔
واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی ایرانی عوام کے دشمن، غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے رہے ہیں اور پابندیوں کے نفاذ میں انھوں نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے جبکہ ایرانی عوام نے اپنے ملکی ماہرین کی بدولت ہر قسم کی صورت حال کا بخوبی مقابلہ کیا ہے اور انھوں نے دشمنوں کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیا ہے۔