وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا عدلیہ پر حملہ ناقابل برداشت ہے، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کا کہ عدلیہ نے عمران خان کے نخرے اٹھائے اور جیسے وہ اس کے ناز و نخرے اٹھا رہے ہیں اس کو تو چاہیے صرف دو چار گارڈز کو لے اور پیش ہو جائے۔ مجھے بتائیں جوڈیشل کمپلیکس میں کونسی سیاست تھی، عدالتی احاطے میں اگر کوئی وائلنس کرتا ہے اس پر سیون اے ٹی اے لگتی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ باقاعدہ اس مجرمانہ نیت سے آئے اور انہوں نے اس پر عمل کیا، یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ہزار دو ہزار لوگ اکٹھے کر کے کسی بھی جگہ حملہ کر لیں، عدالتوں پر حملہ کرنا دہشتگردانہ عمل ہے اور اس پر ہم نے دو مقدمات بنا لیے ہیں، ابھی تک 29 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تقریباً 200 لوگ نامزد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس پورے مجرمانہ عمل کا سر غنہ ہے اور اس کے اندر جو فتنہ چھپا ہوا ہے پوری قوم کے سامنے آگیا ہے، پوری قوم سے یہ اپیل ہے کہ اس فتنے کو پہچانیں اور اپنے ووٹ سے اس کو نکال باہر پھینکیں۔ اس عمل سے عدالتوں کا احترام تو کیا عدالتیں کام کرنے کے بھی قابل نہیں رہیں گی۔