مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مشترکہ فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء (ص) نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج کے فضائی دفاعی نظام کا ایک حصہ آپریشنل مشقوں کا انعقاد کر رہا ہے جو ہفتے کی رات سے شروع ہو رہی ہیں تاکہ آئندہ کی مشقوں کی تیاری کی جا سکے۔
جوائنٹ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء (ص) نے اعلان کیا کہ یہ آپریشنل مشقیں انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس نیٹ ورک کے مکمل تعاون سے ملک کے بعض حصوں میں رات کی تاریکی میں کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ایران کی مسلح افواج اپنی تیاری اور عسکری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے باقاعدگی سے فوجی مشقیں کرتی رہتی ہیں۔ یہ مشقیں اسلامی جمہوریہ کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف دشمنوں کے لیے ایک انتباہی پیغام کے طور پر کام کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب کے فضائی دفاعی ڈویژنوں نے اکتوبر 2021 میں ایک بڑے پیمانے پر فوجی مشق کا انعقاد کیا، جس کا کوڈ نام 'مدافعین آسمان ولایت 1400' تھا۔ ان دفاعی مشقوں میں فضائی دفاعی یونٹس اور مقامی طور پر تیار کردہ عسکری ساز و سامان شامل تھے۔