ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کل کی عظیم عالمی جنگوں اور آج کے علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں سے تھک چکی ہے لہذا اسے امن و سلامتی کے لیے پیغمبر اکرم (ص) اور الہی انبیاء ﴿ع﴾ کی تعلیمات کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عید مبعث کے موقع پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دوستی اور امن کی دعوت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے اخلاقی مکارم بنیادی عنصر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کل کی عظیم عالمی جنگوں اور آج کے علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں سے تنگ دنیا کو امن و سلامتی کے لیے پیغمبر اکرم (ص) اور الہی انبیاء﴿ع﴾ کی تعلیمات کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ نور و رحمت کے نبی کی بعثت کی عید مبارک۔