پاکستانی دارالحکومت میں لڑکی سے زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پولیس نے ایف نائن پارک جنسی زیادتی واقعے میں ملوث ملزمان کا سیف سٹی کیمروں کے ذریعے سراغ لگایا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار ہیں جو پارک کے گیٹ سے گزرتے نظر آئے ہیں۔ ملزمان واردات کے وقت مسلح بھی تھے۔

پولیس نے ملزمان کا سیف سٹی کیمروں کے زریعے سراغ لگا لیا،ملزمان کی شناخت سیف سٹی کیمروں کے زریعے کی گئی۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سیکٹرڈی بارہ میں خصوصی ناکہ لگایا تو وہاں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔