مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی عظیم الشان کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے آج (منگل) صبح ایرانی مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدیداروں نے امام خمینی (رہ) کے حرم مقدس پر حاضری دی اور بانی انقلاب اسلامی کے نظریات کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے اپنی بیعت کی تجدید کی۔
تقریب میں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، پولیس کمانڈ اور وزارت دفاع اور مسلح افواج کی لوجسٹکس کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی جو پاسداران انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام ہو رہی ہے۔
مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلیٰ حکام نے انقلاب اسلامی ایران کے عظیم معمار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور ایک مرتبہ پھر امام خمینی (رہ) کے نظریات سے اپنے عہد کی تجدید کی۔