مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ ایل آر ایچ کے ترجمان عاصم کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ذیشان کی موت کے بعد پولیس لائنز دھماکے میں جابنحق ہونے والوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایل آر ایچ میں بم دھماکے کے اس وقت 35 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے 6 زخمی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ پیر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں اب تک 102 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔