مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ حجةالاسلام والمسلمین علی عباسی نے پشاور مسجد میں نمازیوں اور بے گناہ افراد کی شہادتوں پہ گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی،زخمیوں کی صحت یابی اور ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت علاقائی امن کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔رئیس جامعة المصطفی نے ان خیالات کا اظہار ایران کے شہر قم میں پاکستانی وفد سے ملاقات میں کیا۔
وفد میں 40 سے زائد اہلسنت علمائے کرام،محققین اور مفکرین شامل ہیں۔امت واحدہ پاکستان کے وفد کی سربراہی علامہ عباس وزیری کررہے ہیں۔