ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں تیار ہونے والی ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی بدولت آج ایران دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ تہران کا انتظام ایجنڈے میں شامل ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے آج کابینہ کے اجلاس کی سائڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی تیاری میں سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم نکتہ یہ ہے کہ ملک میں تیار ہونے والی ریڈیو فارماسیوٹیکلز میں تشخیصی ادویات کی درستگی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے اور اسی طرح کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات میں اعلیٰ درجے کی تاثیر  پائی جاتی ہے، اسی وجہ سے آج یہ ادویات ملک کو دنیا کے ٹاپ پانچ ممالک میں شامل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا اس وقت سالانہ تقریباً 10 لاکھ مریض ریڈیو میڈیسن کا علاج کر رہے ہیں اور 206 طبی مراکز میں یہ خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ ہم ایٹمی توانائی تنظیم میں ان تمام ضروریات کو پورا کر رہے ہیں، تاہم اس سلسلے میں کچھ قواعد و ضوابط ہیں کہ ہسپتال کی درخواست اور مریض کو جو نوبت دی جاتی ہے اس کی بنیاد پر مریض اور اسپتال کے نام پر آرڈر کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کورونا کی صورتحال سے پہلے 9 ممالک کو ریڈیو فارماسیوٹیکلز ایکسپورٹ کی جاتی تھیں جبکہ کرونا کے بعد ادویات کو ان کی منزل تک پہنچانے والی پروازوں میں رکاوٹ کے باعث اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی مدت مختصر  ہوتی ہے اور فوری طور پر استعمال کرنا ہوتا ہے، ہمیں کساد بازاری کا سامنا تھا لیکن آج یہ برآمدات جاری ہیں اور انہی 9 ممالک کو ایکسپورٹ کی جا رہی ہیں۔

ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے یورپ کے پیچھے ہٹنے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے اس اعلان کے حوالے سے کہ ایران میں ایٹمی پھیلاؤ نہیں ہوا ہے، کہا کہ صہیونیوں میں فکر پائی جاتی ہے کہ تم جھوٹ بولتے اور دہراتے ہو، اتنا کہ خود تمہیں اس پر یقین آجائے۔ وہ خود جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پر الزامات بہت بڑا جھوٹ ہے اور انہوں نے اسے اسلامی جمہوریہ کے لیے دباؤ کے طور پر استعمال کیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے دورہ تہران کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ گروسی کے دورہ ایران کا انتظام ایجنڈے میں شامل ہے اور اس پر کام جاری ہے۔

اسلامی نے زور دے کر کہ اکہ عالمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعلقات جاری رہیں گے اور ایجنسی نے اطلاع دی کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں میں کوئی انحراف نہیں پایا جاتا۔