مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہاب نیوز نے اپنی بریکنگ نیوز میں غزہ کے ساحل پر فلسطینی مقاومت کی جانب سے نئے میزائل تجربے کی خبر دی ہے۔
میزائل تجربے کے دوران کئی میزائل سمندر کی طرف داغے گئے۔یہ تجربہ صہیونی حکومت کے ساتھ ممکنہ تصادم کے لیے مقاومت کی تیاری کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مقاومتی گروپ اپنی فوجی قوتوں کو بڑھانے اور اپنی تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے غزہ کے ساحل سے میزائل تجربات کر رہے ہیں۔حال ہی میں سیف القدس کی جنگ میں صہیونی حکومت کو حیرت میں ڈال کر مقاومت اپنے میزائلوں سے زیادہ تر مقبوضہ علاقوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔