مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہم سویڈن میں قرآن مجید کی بے شرمی اور ڈھٹائی سے بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
قالیباف نے کہا کہ مذہبی مقدسات کے خلاف اس طرح کی حرکتوں سے پوری دنیا کے مسلمانوں اور توحید پرستوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویڈش سیاست دان اس واضح اور منصوبہ بند اسلامو فوبیا کو آزادی اظہار کے جھوٹے نقاب کے پیچھے نہیں چھپا سکتے۔
یاد رہے کہ سویڈن کے دائیں بازو کے رہنما راسموس پالوڈن کو اپنے ملک کی حکومت سے اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی اجازت ملی جبکہ اس کارروائی کے دوران پولیس نے اسے تحفظ فراہم کیا۔