ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے منگل کے روز انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے منگل کے روز انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو سے ملاقات اور گفتگو کی۔

منگل کی سہ پہر انقرہ پہنچنے والے امیر عبداللہیان نے اپنی آمد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے دونوں ملکوں کے تعلقات درست سمت پر گامزن ہیں اور آج ہم ترکیہ کا ذکر ایسے پڑوسیوں میں سے ایک کے طور پر کر سکتے ہیں جس کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔