ایران پاکستان سرحدی تجارتی کمیٹی کا دسواں دو روزہ اجلاس کوئٹہ میں شروع ہوگیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاک ایران سرحدی تجارتی کمیٹی کا دسواں دو روزہ اجلاس جعمے کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکز کوئٹہ میں شروع ہوگیا۔ اس اجلاس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تبادلوں کو فروغ دینا، نقل و حمل کو تیز کرنا اور کسٹم کے معاملات میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں سرحدی تعاون کو آگے بڑھانے اور بارٹر میکنزم کو بروئے کار لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کمیٹی اسمگلنگ سے نمٹنے اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدام کو اپنانے پر بھی تبادلہ خیال کرے گی۔

خیال رہے کہ اجلاس کا پچھلا دور ایران کے شہر زاہدان میں منعقد ہوا تھا۔