مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی خبری ادارے نے خبر دی ہے کہ آج بدھ کے روز روس کے صدارتی محل کریملن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ولاڈیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ روس ایران ایجنڈے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ولاڈیمیر پیوٹن اور سید ابراہیم رئیسی نے توانائی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند منصوبوں کے مستقل نفاذ کے بارے میں بات کی۔ پیوٹن اور رئیسی نے شام میں حالات کو معمول پر لانے اور اس کی علاقائی سالمیت کی بحالی میں تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے...