مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ڈی پی او لکی مروت ضیاء الدین احمد کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار تحسین اللّٰہ شہید ہو گئے۔
ڈی پی او نے بتایا ہے کہ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے حملے کے بعد فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
شہید اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔