مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انڈس واٹر کمیشن نے اپنے خط میں پکل ڈل اور کیرو پاور پراجیکٹ کے متعلق اعتراضات پر جواب مانگا ہے، پکل ڈل ڈیم اور کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر ہیں ،ان پراجیکٹس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پکل ڈل سے ایک ہزار میگاواٹ اور کیرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 624 میگاواٹ ہے۔ پاک بھارت آبی مذاکرات میں یہ دونوں منصو بے سرفہرست ہوں گے، بھارت نے گزشتہ اجلاس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارت ہمارے ساتھ واٹر ڈیٹا شئیرنگ کررہا ہے اور بھارت سے آئندہ میٹنگ مارچ سے پہلے متوقع ہے، بھارتی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان آئے گا۔
انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ، امید ہے عالمی بینک بطور تھرڈ پارٹی ہمارے مؤقف کو تسلیم کرے گا۔