مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وزیراعظم نریندرمودی نے نیپال کے وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب ہونے پر پشپ کمل دہل’Prachanda‘ کومبارک باد دی ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں مودی نے کہا کہ بھارت اور نیپال کے درمیان منفرد تعلقات گہرے ثقافتی رابطوں اور عوام سے عوام کے درمیان پُرجوش رشتوں پر منحصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس دوستی کو مزید مضبوط کرنے کیلئے نیپال کے وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں۔