مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے دیرینہ ساتھی اور پرانے دوست ڈاکٹر عباس شیبانی کی نماز جنازہ کی امامت کی اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈاکٹر شیبانی کا رہبر انقلاب سے تعلق اور دوستی 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے کی تھی۔
ڈاکٹر عباس شیبانی رہبر انقلاب اسلامی کے پرانے دوست تھے جنہوں نے انقلاب سے پہلے آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے شانہ بشانہ شاہ کی ظالم حکومت کے خلاف جدوجہد کی اور انقلاب کے بعد اسلامی نظام میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔
ڈاکٹر شیبانی 12 نومبر 1931 کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک ایرانی طبیب، یونیورسٹی کے پروفیسر اور سیاست دان تھے۔ ایران کی آزادی اور انقلاب کی تحریک کے بانی ارکان میں سے اور تہران کی سٹی کونسل کے رکن تھے۔ انہوں نے پارلیمنٹ اور ماہرین کی اسمبلی دونوں میں رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ وہ 1979 سے 1980 تک وزیر زراعت اور 1983 سے 1984 تک تہران یونیورسٹی کے صدر بھی رہے۔ وہ جولائی 1981 اور 1989 میں صدارتی انتخابات کے امیدوار بھی رہے اور دونوں مرتبہ دوسرے نمبر پر رہے۔
در ایں اثنا نماز جنازہ میں مرحوم شیبانی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی مخصوص تعداد نے شرکت کی۔