پاکستانی سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب تک رول آف لا نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکہ کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
وکلا نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام عیر قانونی ہے،اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے منظور وٹس کیس کا عدالتی فیصلہ بلکل واضح ہے۔اس موقع پر عمران خان نے وکلا کو ٹاسک دیا کہ وہ ملک بھر میں رول آف لا کے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کریں۔