مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیرِ نو کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر خارجہ نے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں مدد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تعریف کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے یو این کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے 9 جنوری کو جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کو سراہا۔انتونیو گوٹرییس کا کہنا تھا کہ 9 جنوری کانفرنس کی کامیابی اور پاکستان کی تعمیرِ نو اولین ترجیح ہے۔