مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کے اندرونی معاملات میں بعض مغربی ملکوں اور ان کے حکام کے نئے مداخلت پسندانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح "قانون نافذ کرنا" اور "امن عامہ کا قیام" کے حکومتوں کا فریضہ ہیں اسی طرح ہر قسم کی قانون کی خلاف ورزی، معاشرے میں افراتفری پھیلانے اور عدم تحفظ کو فروغ دینے کا موثر مقابلہ اور روک تھام بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت سمیت تمام حکومتوں کی واضح اور ضروری ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے داخلی قوانین و ضوابط کی بنیاد پر عوام کے حقوق اور سلامتی اور امن عامہ کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔
کنعانی نے مزید کہا کہ وہ حکومتیں جو اپنے ملک کے عوام کے سول اور پرامن مطالبات کے خلاف تشدد کا سہارا لیتی ہیں اور سرکاری اور عوامی سطح پر مظاہرین پر سخت جبر کا حکم دیتی ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کے نفاذ اور قانون کی عملداری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتیں۔ ایران میں جاری کئے گئے تمام فیصلے مکمل طور پر قانونی دائرے میں اور واضح تشدد سے نمٹنے کے لئے انجام پائے ہیں جن کا مقصد ملک میں نظم و قانون کی بالادستی، امن عامہ کا قیام اور ایرانی عوام کی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ یہ ممالک جو ایران میں حالیہ صورتحال کے آغاز سے ہی فریب کارانہ سیاسی موقف کا سہارا لے کر اور مخلتف ظاہری اور غیر ظاہری مداخلت پسندانہ انداز میں بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور انسانی حقوق یا حقوق نسواں کے نعرے لگا کر ایران کی سالمیت اور قومی سلامتی کے خلاف تشدد کو بڑھکا رہے ہیں اور فروغ دے رہے ہیں اب وہ ایرانی شہریوں کے خوں خواہ اور ان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عوامی سلامتی کے تحفظ کو اپنی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک سمجھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پرامن تنقید اور احتجاج کے لیے لوگوں کے قانونی حقوق کو تسلیم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی یورپی حکومتوں نے امریکی حکومت کی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کی حمایت کرکے ایرانی قوم اور خاص طور پر نوجوانوں، خواتین اور بچوں کے انسانی حقوق کی بالواسطہ اور بالواسطہ خلاف ورزی کی ہے۔ ایران قوم اس بات کو کبھی نہیں بھولیں گے اور انہیں اس سلسلے میں ذمہ دار اور جوابدہ سمجھتے ہیں۔