مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فارسی زبان میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ قطر میں جاری 2022ء فٹبال ورلڈ کپ ایک نمائش بن گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ رائے عامہ کس طرح صہیونی نسل پرست اور قابض حکومت سے نفرت کرتی ہے اور فلسطین کاز کے ساتھ اقوام کی یکجہتی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قطر میں جاری فیفا 2022ء ورلڈ کپ، صہیونی نسل پرست غاصب حکومت کے خلاف نفرت و بیزاری اور فلسطینی کاز کے ساتھ اقوام عالم کی یکجہتی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ عرب حکومتوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں کے باوجود بھی عرب ممالک کی اسرائیل کے خلاف نفرت اور بیزاری ختم نہیں ہوئی۔
کنعانی نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض حکومت سے اقوام عالم نفرت کرتی ہیں۔