محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے البوبہ ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

اس سے قبل پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے اور  دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

 پاکستانی ذرائع نے محمد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کی منسوخی کی بڑی وجہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پاکستان میں پیدا ہونے والی حالیہ سیاسی کشیدگی کو قرار دیا ہے۔