مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
ناصر کنعانی نے اپنے پیغام میں عمران خان کے لئے شفائے عاجلہ کی دعا بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے اور ان کے کچھ حامیوں پر اس ملک کے شمال مشرق میں فائرنگ کی گئی تھی۔ اس حملے میں عمران خان اور ان کی پارٹی کے بعض رہنما زخمی ہوگئے تھے۔