مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج (اتوار 8 نومبر) ایک پیغام جاری کرتے ہوئے دار الحکومت بغداد میں گیس ٹینکر میں ہونے والے دھماکے پر عراقی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بغداد میں ہونے والے دھماکے میں متعدد عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ ناصر کنعانی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مشرقی بغداد میں فٹ بال اسٹیڈیم اور ایک کیفے کے قریب ایک گیراج میں ہونے والے دھماکے میں دس افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
زیادہ تر متاثرین اپنے پڑوس کے اسٹیڈیم میں شوقیہ فٹ بال کھیلنے والے افراد تھے۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2022 - 17:13
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد میں ہونے والے گیس ٹینکر دھماکے اور متعدد عراقی شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر عراق کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔