ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں بم دھماکے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں شہر کے علاقے معالی آباد کی ایک مصروف شاہراہ پر بم دھماکہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے بر وقت جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بم کو ناکارہ کردیا۔

یاد رہے کہ بدھ کی شام شیراز میں واقع حضرت شاہ چراغ احمد بن موسی کاظم ﴿ع﴾ کے حرم میں بھی دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ١۵ زائرین شہید اور ١۹ زخمی ہوگئے تھے۔

ایک مسلح شخص بدھ کی شام مغرب کے وقت حرم میں داخل ہوا اور نمازیوں اور زائرین پر اندھا دھن فائرنگ شروع کردی۔ تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بم دھماکے کی کوشش بھی بدھ کے روز شام کے وقت کی گئی تھی۔

ابھی تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور خبر کی تفصیلات بعد میں منتشر کی جائیں گی۔