مہر خبررساں ایجنسی نے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اقدام قتل اور دیگردفعات پرمبنی مقدمے میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے 31 اکتوبر تک ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔