حکومت نے نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کےتحت نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو ختمی شکل دیدی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت ملک کے نوجوانوں کے لیے چھ مختلف اقدامات لیے جائیں گے۔

ان اقدامات کے تحت ملک بھر میں 20 ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ دی جائے گی۔ پسماندہ ترین 20 اضلاع کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔مختلف علاقوں میں 250 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔ووکیشنل ٹریننگ کیلئے ملک کے مختلف اضلاع میں 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔
ملک بھر میں 75 طلباء کو نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالر شپس دی جائیں گی۔ اس پروگرام کو وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کا افتتاخ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کریں گے۔