سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ان کی بری افواج ملک کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شمال میں واقع ارس کے علاقے میں فوجی مشق "اقتدار" ﴿طاقت﴾ کے اصلی مرحلے کا آغاز کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے اعلان کیا کہ پاسداران انقلاب کی بری افواج پیر کے روز سے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شمال میں واقع ارس کے علاقے میں فوجی مشق "اقتدار" ﴿طاقت﴾ کے اصلی مرحلے کے آغاز کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشقیں اردبیل اور مشرقی آذربائیجان صوبوں میں کی جائیں گی جن کا اہتمام سپاہ پاسداران کے فوجی بیس عاشورا کی طرف سے کیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری افواج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کے مطابق پیراشوٹ ہیلی برن آپریشن، نائٹ گیلپ آپریشن، ہیلی کاپٹر کامبیٹ آپریشنز، جنگی اور خودکش ڈرون آپریشنز کے ساتھ ساتھ دریائے ارس پر پل کی تعمیر، مواصلاتی سڑکوں پر قبضہ اونچائیوں پر قبضہ اور کنٹرول اور جارحانہ تباہی ان مشقوں کے مختلف حصے ہوں گے۔