مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمن کے دار الحکومت صنعاء میں ۲١ ستمبر کے انقلاب کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر السبعین اسکوائر پر عظیم الشان فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پریڈ میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط اور دیگر اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت اور رہنماوں نے شرکت کی۔
پریڈ کے دوران یمن کی مسلح افواج نے مختلف دفاعی سسٹمز اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ڈیٹرینس ہتھیاروں کی نمائش سمیت بلیسٹک اور اسٹرنگر میزائل، ڈرون طیارے، ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم اور سمندری میزائلوں کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔