مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ گجرات میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اب میچ کا وہ حصہ آگیا ہے کہ پی ڈی ایم جو بھی کر لے جیت نہیں سکتی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر جو تشدد کیا اور حلیم عادل شیخ کےس اتھ جو ہورہا ہے اگر ایسا ہوتا رہا تو ہماری انصاف کی تحریک اسلام آباد کی طرف آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا شوکت ترین پر توہین آئی ایم ایف لگانا چاہیے، شوکت ترین نے کہا سیلاب کی وجہ سے ہم پیسے اکٹھے نہیں کر سکتے، آج پیٹرول 80 روپے بڑھ چکا ہے، دیزل 100 روپے ہو چکا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہتا تھا اس لیے قابل قبول نہیں تھا، اگر بھارت روس سے تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں، امریکا کی جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، یہ امریکا کہ وجہ سے روس سے تیل نہیں خریدیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی تعریف پوری قوم کرتی ہے، 26 سال پہلے کہا تھا کہ عدلیہ آزاد ہونی چاہے، میں نے ہمیشہ عدلیہ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی، ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔