افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں پیش امام جانبحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا سے نقل کیاہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام مولوی مجیب رحمان انصاری جانبحق ہوگئے۔

دھماکے سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا اور کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔