مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے دوران گفتگو ترک صدر کو ملک میں سیلاب کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان فلیش اپیل 30 اگست سے شروع کرے گا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے شہباز شریف سے پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔
صدر طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دے گا۔