ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قابض امریکہ کا شام میں خود موجود ہونا اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے والوں پر جارحیت غیر قانونی اور قابل مذمت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام ارسال کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ امریکہ نے اپنی جارح افواج کے شام میں عوام گروہوں اور دہشت گردی سے برسرپیکار قوتوں پر جارحیت کو «امریکی افواج کے خلاف مسلسل حملوں اور خطرات کا براہ راست جواب» کہا ہے۔ 

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا حقیقت یہ ہے کہ قابض امریکہ کا شام میں خود موجود ہونا اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے والوں پر جارحیت غیر قانونی اور قابل مذمت ہے۔