مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع نے آج شمالی افغانستان کے شہر مزارشریف میں بم دھماکہ ہونے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک افغان سیکورٹی اہکار نے اعلان کیا کہ دھماکہ افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے مرکز مزار شریف میں ہوا ہے۔ دوسری جانب افغان ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ بلخ پولیس نے مزار شریف میں بم دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد بمبار شخص کے ہاتھوں میں پھٹا جبکہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم بلخ کے بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٦ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بلخ پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے کہا کہ دھماکہ آج بدھ ۲۴ اگست کے روز صبح ١١ بج کر ۳۰منٹ پر مزار شریف کے علاقے دوازہ بلخ میں ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا کہ جب ایک شخص ایک پیکٹ میں دھماکہ خیز مواد کے کر جا رہا تھا اور راستے میں ہی بم پھٹ گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد لے کر جانے والا شخص زخمی ہوگیا ہے جبکہ کسی اور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب ابو علی سینا بلخی اسپتال کے سربراہ غوث الدین انوری نے کہا ہے کہ آج دھماکے کے بعد ایک بچے سمیت ٦ زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی حالت کے متعلق کہا کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
بلخ پولیس کے ترجمان نے دھماکے کی وجہ بننے والے شخص کی شناخت کے متعلق کوئی بات نہیں۔